Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

اقبال صفی پوری / دل پہ زخم کھاتے ہیں جان سے گزرتے ہیں

  اقبال صفی پوری دل پہ زخم کھاتے ہیں جان سے گزرتے ہیں جرم صرف اتنا ہے ان کو پیار کرتے ہیں وہ جو پھیر کر نظریں پاس سے گزرتے ہیں اے غم زمانہ ہ...

 


اقبال صفی پوری


دل پہ زخم کھاتے ہیں جان سے گزرتے ہیں

جرم صرف اتنا ہے ان کو پیار کرتے ہیں


وہ جو پھیر کر نظریں پاس سے گزرتے ہیں

اے غم زمانہ ہم تجھ کو یاد کرتے ہیں


وہ دیار جاناں ہو یا جوار مے خانہ

گردشیں ٹھہرتی ہیں ہم جہاں ٹھہرتے ہیں


اعتبار بڑھتا ہے اور بھی محبت کا

جب وہ اجنبی بن کر یاس سے گزرتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں

Hi