پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے پارٹی قیادت کی باہمی مشاورت سے عمران خان کی ہدایات پر 23رکنی نئی سیاسی کمیٹی کا اعل...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے پارٹی قیادت کی باہمی مشاورت سے عمران خان کی ہدایات پر 23رکنی نئی سیاسی کمیٹی کا اعلان کردیا۔
اس کمیٹی کو پارٹی کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز اتھارٹی قرار دیا گیا ہے جو اہم سیاسی فیصلوں، پالیسی سازی اور حکمتِ عملی کی منظوری دے گی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں اہم سیاسی و پارلیمانی شخصیات شامل کی گئی ہیں جن میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، فردوس شمیم نقوی اور شیخ وقاص اکرم شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، عمر ایوب خان، شبلی فراز، علامہ راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور ملک احمد خان بھچر کے علاوہ سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جُنید اکبر، حلیم عادل شیخ اور داؤد کاکڑ بھی اس کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نمائندگی کے لیے خالد خورشید اور عبدالقیوم نیازی بھی کمیٹی کے رکن بنے ہیں۔ علاوہ ازیں اسد قیصر، قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوذب اور لال چند ملہی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی سیاسی کمیٹی پارٹی کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم کے طور پر اہم پالیسیوں، سیاسی حکمت عملی اور بڑے فیصلوں کا تعین کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں
Hi