Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

عمران خان سے 29روز بعد بہن کی ملاقات

  فزیکل سے مینٹل ٹارچر برا ہوتا ہے،سارا دن کمرے میں بند کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں،عمران خان  ان سب کا ذمہ دار ایک شخص ہے، اسی کے کہنے پر یہ ...

 




فزیکل سے مینٹل ٹارچر برا ہوتا ہے،سارا دن کمرے میں بند کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں،عمران خان

 ان سب کا ذمہ دار ایک شخص ہے، اسی کے کہنے پر یہ سب کچھ کرنے کی جرات کر رہے ہیں ۔عظمی خان نے کہا کہ عمران خان بڑے غصے میں تھے، انہوں نے بتایا کہ مجھے سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں

عمران خان سے 29روز بعد بہن کی ملاقات،وکٹ کی دونوں جانب کھیلنے والے میر جعفر و میر صادق ہیں، پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، افغانیوں کو بے عزت کر کے نکالنے سے دہشت گردی بڑھے گی، عوام کو آزادی کیلئے لڑنا اور اٹھنا ہوگا، عمران خان کی ہمشیرہ سے گفتگو


بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی بہن عظمی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے مگر وہ بہت غصے میں تھے ،انہیں ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بہن عظمی خان نے29روز بعد ملاقات کی وہ اکیلی گیٹ نمبر 5سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پیغام دیا کہ ون پرسن ون ملاقات کی اجازت ہے، ڈاکٹر عظمی خان کو خصوصی گاڑی میں ناکہ سے گاڑی پر جیل لے جایا گیا۔عظمی خان عمران خان سے 20منٹ کی ملاقات کے بعد باہر آئیں اور اڈیالہ کے باہر ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمران خان کی صحت الحمد اللہ ٹھیک ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔عظمی خان نے بتایا کہ عمرا ن خان نے کہا ہے کہ یہ کسی سے بات کراتے ہیں ،نہ ہی ملاقات کی اجازت ہے، یہ مجھے ذہنی ٹارچر کررہے ہیں فزیکل سے مینٹل ٹارچر برا ہوتا ہے، ان سب کا ذمہ دار ایک شخص ہے، اسی کے کہنے پر یہ سب کچھ کرنے کی جرات کر رہے ہیں ۔عظمی خان نے کہا کہ عمران خان بڑے غصے میں تھے، انہوں نے بتایا کہ مجھے سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں۔عظمی خان نے کہا کہ عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں، کچھ سوالات پارٹی کی جانب سے بھجوائے گئے تھے، سلمان اکرم راجہ اور حامد خان جسے کہیں گے پی ٹی آئی اسے سپورٹ کرے گی۔عظمی خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی عزت کرتا ہوں، پارٹی سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے سامنے احتجاج کرے اور کوشش کرے کہ ان کی بطور قائد حزب اختلاف نوٹیفکیشن جاری ہو، حیران ہوں کہ ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوئے، تحریک کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے، وہ اتحاد کے لیڈرز ہیں۔عظمی خان کے مطابق بانی نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے، بانی نے سہیل آفریدی کو کہا کہ آپ فرنٹ فٹ پر کھیلیں۔عظمی خان کے مطابق بانی نے کہا کہ نے جنھوں نے ہمیں جیل میں ڈالا ہمارے لوگ انہیں کیساتھ سوشلائز کر رہے ہیں جو پارٹی ممبرز وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، یہ پارٹی کے میر جعفر اور میر صادق ہیں، بانی نے کہا پہلے افغانستان کو دھمکیاں دیں، پھر ڈرون حملے کیے اور پھر بے عزتی کرکے نکالا ایسا کرنے سے دہشت گردی بڑھے گی ختم نہیں ہوگی۔عظمی خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ایک شخص کی پالیسیز کی وجہ سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے، یہ سب اس لئے کیا جا رہا ہے کہ دنیا انہیں مجاہد کہہ سکے، یہ ایکسٹینشن مافیا، چینی مافیا، لینڈ مافیا یہ مینڈیٹ چور آپ کو غلام بنا کر رکھیں گے اگر آپ آزادی چاہتے ہیں تو آپ کو اٹھنا اور لڑنا پڑے گا

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ