Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

کس نے کہا کہ آپ بھی منبر پہ آئیے اقبال عظیم

  بس ہو چکا حضور یہ پردے ہٹائیے  سب منتظر ہیں سامنے تشریف لائیے   آواز میں تو آپ کی بے شک خلوص ہے  لیکن ذرا نقاب ...

 


بس ہو چکا حضور یہ پردے ہٹائیے 

سب منتظر ہیں سامنے تشریف لائیے

 

آواز میں تو آپ کی بے شک خلوص ہے 

لیکن ذرا نقاب تو رخ سے ہٹائیے

 

ہم مانتے ہیں آپ بڑے غم گسار ہیں 

لیکن یہ آستین میں کیا ہے دکھائیے 


اب قافلے کے لوگ بھی منزل شناس ہیں 

آخر کہاں کا قصد ہے کھل کر بتائیے 


بادہ کشوں کی اصل جگہ میکدے میں ہے 

کس نے کہا کہ آپ بھی منبر پہ آئیے


اقبال عظیم

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ