Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

جناب خالد ندیم شانی کی مشہور غزل بزبانِ شاعر

  جناب خالد ندیم شانی کی مشہور غزل بزبانِ شاعر خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے غم  زیادہ  ہیں   لفافے   میں   نہیں  آئیں  گے ہم نہ مجن...

 

جناب خالد ندیم شانی کی مشہور غزل

بزبانِ شاعر


خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے

غم  زیادہ  ہیں   لفافے   میں   نہیں  آئیں  گے


ہم نہ مجنوں ہیں، نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں

ہم  کسی  دشت  تماشے  میں  نہیں  آئیں گے


مختصر  وقت  میں  یہ  بات نہیں ہو سکتی

درد  اتنے  ہیں  خلاصے  میں  نہیں  آئیں گے


اُس  کی  کچھ  خیر  خبر  ہو  تو بتاؤ یارو

ہم  کسی  اور  دلاسے  میں  نہیں  آئیں  گے


جس  طرح  آپ  نے بیمار سے رخصت لی ہے

صاف  لگتا  ہے  جنازے  میں  نہیں  آئیں گے

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ