راولپنڈی *علی امین گنڈاپور کے خلاف 12 مقدمات میں ضمانت کی دائر درخواستوں پر سماعت* علی امین گنڈاپور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش جی ا...
راولپنڈی
*علی امین گنڈاپور کے خلاف 12 مقدمات میں ضمانت کی دائر درخواستوں پر سماعت*
علی امین گنڈاپور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر اکرام امین مہناس کے دلائل
علی امین گنڈاپور نے شواہد عدالت سے چھپائے، اسپیشل پراسیکیوٹر
ہمیں 17 جنوری 2024 کو نقول کی کاپیاں فراہم کی گئیں، اسپیشل پراسیکیوٹر
واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے عدالت کے سامنے 164 کے بیان ریکارڈ کرائے، اسپیشل پراسیکیوٹر
اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر کے 164 کے بیان پڑھ کر سنائے گئے
164 کے بیانات کے خلاف اب تک کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی، اسپیشل پراسیکیوٹر
جب سانپ کا زہر نکال دیا جائے تو اس کو مارنے کی ضرورت نہیں رہتی، عدالت
علی امین گنڈاپور نے 164 کے اعترافی بیان کو نہیں جھٹلایا، اسپیشلپراسیکیوٹر
علی امین گنڈاپور اگر بے گناہ تھے تو اتنا وقت چھپے کیوں رہے،اسپیشلپراسیکیوٹر
ٹرائل کے لیے کیس میں کچھ تو رہنے دیں،
اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدالت سے استدعا
پراسیکیوشن اپنی ڈیوٹی کرے نہ کہ عدالت سے ایسی استدعا کرے، عدالت
کیا 164 کا بیان پراسیکیوشن کا کیس ہے، عدالت
ملزم عدالت سے کہہ رہا ہے کہ مجھے ضمانت دی جائے اور یہ بھی لکھیں میں سچا اور پراسیکیوشن کا کیس جھوٹا ہے،اسپیشل پراسیکیوٹر
164 کے اعترافی بیان میں درج ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پریڈ گراونڈ جلسے سے ریاست مخالف بیانیہ بنایا، اسپیشل پراسیکیوٹر
ریاست مخالف بیانیے کا آغاز پشاور اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران کیا گیا، اسپیشل پراسیکیوٹر
علی امین گنڈاپور کے خلاف دو بیانات میں فرق ہے، عدالت
اگر 164 کے بیان کے خلاف ملزم کو حق دفاع نہ دیا جائے تو اس کی کیا حیثیت ہے، عدالت
164 کے بیان کے لیے مجسٹریٹ کو اختیار ہے اور اس کا طریقہ کار بھی واضح ہے، عدالت
164 کا بیان دینے والے شخص کو اعترافی بیان پر سزا بھی ہو سکتی ہے، اسپیشل پراسیکیوٹر
ہم کیس کے میرٹ پر نہیں بلکہ عدالت کے اختیار پر بات کر رہے ہیں، وکیل علی امین گنڈاپور
یہ کیس سیاسی انتقامی کاروائیوں کا کیس ہے، وکیل علی امین گنڈاپور
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 12 کیسسز میں ضمانت ہو چکی ہے، وکیل علی امین گنڈاپور
علی امین گنڈاپور ایک صوبے کا وزیراعلی ہے،
جو عدالت کے احترام میں سامنے کھڑا ہے، وکیل علی امین گنڈاپور
علی امین گنڈاپور کبھی نہیں چھپے، یہ ایک مثالی کیس ہے، وکیل علی امین گنڈاپور
تھانہ سول لائنز مقدمے کا پراسیکیوٹر کہاں ہے، عدالت کا سوال
وہ سپریم کورٹ میں مصروف تھے یہاں حاضر نہیں ہو سکے، پراسیکیوشن
ہم یہاں صبح 8 بجے سے ان کے انتظار میں بیٹھے ہیں، عدالت
سول لائنز مقدمے میں حتمی دلائل کے لیے کل صبح تک کا وقت دیا جائے، پراسیکیوشن ٹیم کی استدعا
پراسیکیوشن کی جانب سے گزشتہ 10 ماہ سے یہ ہی دلائل رہے ہیں، عدالت
کوئی تبصرے نہیں
Hi