Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

بانی پی ٹی ائی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت

  بانی پی ٹی ائی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت* سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جو 35 ارب روپے ائے اس پر 13 ارب کا منافع بھی بن چکا ...

 


بانی پی ٹی ائی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت*


سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جو 35 ارب روپے ائے اس پر 13 ارب کا منافع بھی بن چکا ہے 


دیہات میں پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی نہیں جاتی 


بنجر زمین پر القادر ٹرسٹ یونیورسٹی بنائی جو بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے 


نواز شریف نے توشہ خانہ سے6 لاکھ روپے میں بلٹ پروف گاڑی خریدی اس کو بری کرنے کا سوچا جا رہا ہے 


زرداری نے توشہ خانہ سے تین گاڑیاں لیں وہ عدالت سے استثنی مانگ رہا ہے 


حسن شریف نے 18 ارب روپے کی پراپرٹی بیچی اس پر کوئی بات نہیں کر رہا 


مجھ پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس چلانے جا رہے ہیں 


برطانیہ میں پیسے منی لانڈرنگ نہیں بلکہ مشکوک ٹرانزیکشن کی وجہ سے پکڑے گئے تھے 


سول عدالت میں کیس چلتا تو مزید پانچ سال تک پیسے پاکستان نہ آسکتے 


بیرون ملک عدالتوں میں مختلف کیسوں میں پاکستان کے پہلے ہی 100 ملین ڈالر ضائع ہو چکے 


190 ملین پائونڈ معاہدہ کو خفیہ رکھنا ملک ریاض اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی 


190 ملین پائونڈ سے متعلق انکوائری نیب میں بند کی جاچکی تھی جو دو سال بعد دوبارہ کھولی گئی


نیب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور پراسیکوٹر جنرل نے استعفیٰ بھی دیا 


زرداری اور نواز شریف کی طرح ملک سے باہر نہیں جائوں گا 


انکے تو محلات بیرون ملک ہیں وہاں شاپنگ بھی کرنی ہوتی ہے


پبلک مینڈیٹ کے مطابق حکومت بنانی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا 


ملک کی ٹیکس کولیکشن 13 اعشاریہ 3 ٹریلین ہے 


9 اعشاریہ 3 ٹریلین ہم نے قرضوں کے سود کی مد میں ادا کرنے ہوتے 


اس طرح سے 24 کروڑ ابادی کا ملک کیسے چلے گا 


ملک کی آمدنی میں اضافہ ہو نہیں رہا سرمایہ کاری کیلئے کوئی تیار نہیں 


بجٹ سے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا تنخواہ دار طبقہ سڑکوں پر ہو گا 


ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا 


آزاد کشمیر میں جو کچھ ہوا ہے وہ بدقسمتی ہے 


بجث میں ٹیکسز میں اضافہ کیا جائے گا اور ملک ان سے سنبھالا نہیں جائے گا

کوئی تبصرے نہیں

Hi