Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

احمد ندیم قاسمی جب ترا حکم ملا ترک محبت کر دی

  غزل   احمد ندیم قاسمی  جب ترا حکم ملا ترک محبت کر دی دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کر دی تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتا لفظ سوجھا تو م...



 غزل 

احمد ندیم قاسمی 


جب ترا حکم ملا ترک محبت کر دی

دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کر دی


تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتا

لفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی


میں تو سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والے

تو نے جا کر تو جدائی مری قسمت کر دی


تجھ کو پوجا ہے کہ اصنام پرستی کی ہے

میں نے وحدت کے مفاہیم کی کثرت کر دی


مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے

تری الفت نے محبت مری عادت کر دی


کیا ترا جسم ترے حسن کی حدت میں جلا

راکھ کس نے تری سونے کی سی رنگت کر دی


پوچھ بیٹھا ہوں میں تجھ سے ترے کوچے کا پتہ

تیرے حالات نے کیسی تری صورت کر دی

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ