Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

تم مری ذات سے ایک بار ملا دو مجھ کو نگہت افتخار

  میری چاہت کی بہت لمبی سزا دو مجھ کو کرب تنہائی میں جینے کی دعا دو مجھ کو فن تمہارا تو کسی اور سے منسوب ہوا کوئی میری ہی غزل آ کر سنا دو مج...

 



میری چاہت کی بہت لمبی سزا دو مجھ کو
کرب تنہائی میں جینے کی دعا دو مجھ کو
فن تمہارا تو کسی اور سے منسوب ہوا
کوئی میری ہی غزل آ کر سنا دو مجھ کو
حال بے حال ہے تاریک ہے مستقبل بھی
بن پڑے تم سے تو ماضی مرا لا دو مجھ کو
آخری شمع ہوں میں بزمِ وفا کی لوگو
چاہے جلنے دو مجھے چاہے بجھا دو مجھ کو
خود کو رکھ کے کہی بھول گئی ہو شاید
تم مری ذات سے ایک بار ملا دو مجھ کو
نگہت افتخار

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ