تُو کون ہے جو اُس کی کمی پوری کرے گا وہ آئے گا تو اپنی کمی پوری کرے گا اک آدھ اگر ہوتا تو ہم مان بھی لیتے اے شخص ت...
تُو کون ہے جو اُس کی کمی پوری کرے گا
وہ آئے گا تو اپنی کمی پوری کرے گا
اک آدھ اگر ہوتا تو ہم مان بھی لیتے
اے شخص تُو کس کس کی کمی پوری کرے گا
بیٹھے گا تری راہ میں گلدستہ اٹھائے
یہ پیڑ یہاں میری کمی پوری کرے گا
تجھ سا ہے مِری جان مگر تُو تو نہیں ہے
یہ پھول تِری کتنی کمی پوری کرے گا
کچھ وصل ابھی اور بھی درکار ہیں فرہاد
اِس بار تو وہ پچھلی کمی پوری کرے گا
احمد فرہاد
#UrduPoetry #AhmadFarhad #Ghazal
#Shayari
#PoetryLovers
#LovePoetry
#SadPoetry
#RomanticPoetry
#UrduShayari
#PoetryCommunity
#UrduQuotes
#DardShayari
#IshqShayari (Love Poetry)
#YaadShayari (Memories Poetry)
#ZindagiShayari (Life Poetry)
#KhwaabShayari (Dream poetry)
#SufiPoetry
#Ghazal
#Nazm
#PoetryCorner
#PoetryAddict
#HeartfeltPoetry
کوئی تبصرے نہیں
Hi