Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

پھول کھلتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں تیرے آنے کے زمانے آئے

  تیری باتیں ہی سنانے آئے دوست بھی دل ہی دکھانے آئے پھول کھلتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں تیرے آنے کے زمانے آئے ایسی کچھ چپ سی لگی ہے جیسے ہم تجھے ...

 


تیری باتیں ہی سنانے آئے

دوست بھی دل ہی دکھانے آئے


پھول کھلتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں

تیرے آنے کے زمانے آئے


ایسی کچھ چپ سی لگی ہے جیسے

ہم تجھے حال سنانے آئے


عشق تنہا ہے سرِ منزلِ غم

کون یہ بوجھ اٹھانے آئے


اجنبی دوست ہمیں دیکھ کہ ہم

کچھ تجھے یاد دلانے آئے


دل دھڑکتا ہے سفر کے ھنگام

کاش پھر کوئی بلانے آئے


اب تو رونے سے بھی دل دکھتا ہے

شاید اب ہوش ٹھکانے آئے


کیا کہیں پھر کوئی بستی اجڑی

لوگ کیوں جشن منانے آئے


سو رہو موت کے پہلو میں فراز

نیند کس وقت نہ جانے آئے۔۔۔!!

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ