اٹلی سے باہر رہنے کی اجازت کارتا دی سوجورنو یا پرمیسو رکھنے والوں کے لیے مکمل معلومات اگر آپ اٹلی کے ریزیڈنٹ ہیں اور اپنے ملک یا کسی اور ...
اٹلی سے باہر رہنے کی اجازت
کارتا دی سوجورنو یا پرمیسو رکھنے والوں کے لیے مکمل معلومات
اگر آپ اٹلی کے ریزیڈنٹ ہیں اور اپنے ملک یا کسی اور یورپی ملک جانا چاہتے ہیں، تو آپ کتنے عرصے کے لیے اٹلی سے باہر رہ سکتے ہیں؟ یہ آپ کے پرمٹ کی مدت اور قسم پر منحصر ہے۔
مکمل تفصیل درج ہے:
1. کارتا دی سوجورنو (Long-Term EU Residency - بلا مدت پرمٹ):
آپ اپنے ملک (مثلاً پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش) میں زیادہ سے زیادہ 12 ماہ (1 سال) تک مسلسل رہ سکتے ہیں۔
آپ یورپ کے کسی اور ملک میں قانونی طور پر زیادہ سے زیادہ 6 سال تک رہ سکتے ہیں۔
2. پانچ سال والی پرمیسو دی سوجورنو (مثلاً Lavoro Stabile، Famiglia وغیرہ):
اٹلی سے زیادہ سے زیادہ 6 ماہ (180 دن) تک مسلسل باہر رہ سکتے ہیں۔
بہتر یہی ہے کہ بغیر ضرورت کے اتنا طویل وقت باہر نہ گزاریں، ورنہ پرمٹ کی تجدید پر مسائل آ سکتے ہیں۔
3. تین سال والی پرمیسو (مثلاً Asilo Politico یا Protezione Sussidiaria):
اٹلی سے باہر 6 ماہ تک مسلسل رہنے کی اجازت ہے۔
لیکن اپنے ملک واپس جانا سختی سے منع ہے۔
اگر آپ اپنے ملک گئے تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کو وہاں خطرہ نہیں رہا، اور اٹلی میں دی گئی پناہ یا تحفظ منسوخ ہو سکتا ہے۔
4. ایک یا دو سال والی پرمیسو دی سوجورنو (مثلاً Lavoro، Studio، Famiglia):
زیادہ سے زیادہ 6 ماہ مسلسل باہر رہنے کی اجازت ہے۔
مگر بہتر ہے کہ آپ 3 سے 4 ماہ سے زیادہ نہ رہیں، تاکہ تجدید کے وقت پریشانی نہ ہو۔
5. چند ماہ کی پرمیسو (مثلاً رینیوال والی رسید، یا وقتی پرمٹ):
قانونی طور پر 6 ماہ تک رہ سکتے ہیں، مگر چونکہ پرمٹ کی مدت ہی کم ہے، اس لیے زیادہ عرصہ باہر نہ رہیں۔
عام مشورہ: 2 سے 3 ماہ میں واپس آ جائیں۔
اگر آپ اٹلی سے باہر مسلسل مقررہ مدت سے زیادہ دن رہیں، تو آپ کا پرمٹ منسوخ ہو سکتا ہے یا تجدید سے انکار ہو سکتا ہے۔
سیاسی پناہ یا Protezione Sussidiaria والے افراد اپنے ملک نہیں جا سکتے۔ اگر گئے تو پرمٹ ختم کیا جا سکتا ہے۔
یہ معلومات تمام عام کیٹگریز کے لیے ہیں۔ اگر آپ کا کیس خاص ہے، تو Questura یا وکیل سے رجوع کریں۔

کوئی تبصرے نہیں
Hi