حکومت نے پاکستانی پاسپورٹ کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نئے پاسپورٹس میں نہ صرف سیکیورٹی فیچرز کو اپ گریڈ کیا جا...
حکومت نے پاکستانی پاسپورٹ کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نئے پاسپورٹس میں نہ صرف سیکیورٹی فیچرز کو اپ گریڈ کیا جائے گا بلکہ اندرونی صفحات پر تاریخی اور ثقافتی ورثے کی تصاویر بھی شامل کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے اور جلد ہی اس کی پرنٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
نئے پاسپورٹ میں بیرونی صفحات کا رنگ موجودہ ڈیزائن کے مطابق رکھا جائے گا جبکہ اندرونی صفحات کا رنگ اور مواد تبدیل کیا جائے گا تاکہ جدید سیکیورٹی معیارات پر پورا اترا جا سکے۔
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاسپورٹس میں والدہ کے نام کو بھی والد کے نام کے ساتھ شامل کیا جائے گا، جو ایک اہم تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ ویزہ صفحات میں ملک کی تاریخی عمارات کی تصاویر شامل کی جائیں گی جو پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کی عکاسی کریں گی۔
محکمہ نے بتایا کہ نئی پاسپورٹ بکلیٹس کی چھپائی پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو دی گئی ہے جو کہ ملک میں سیکیورٹی ڈاکومنٹس کی تیاری کا ذمہ دار ادارہ ہے۔
مزید یہ کہ پاسپورٹ کی جدید کاری کا عمل جدید ٹیکنالوجی اور حفاظتی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے میں مدد ملے۔

کوئی تبصرے نہیں
Hi