Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

درخواست کے باوجود سینیٹ الیکشن کا انعقاد بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آگیا

  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کل ہونے والے سینیٹ انتخابات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے الیکشن کو روکنے کے لیے درخواس...

 



چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کل ہونے والے سینیٹ انتخابات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے الیکشن کو روکنے کے لیے درخواست بھی دی تھی۔


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی بینچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی، تاہم آج سپریم کورٹ نے متعلقہ کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا اور ہائیکورٹ کو ہدایت دی کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت نے مزید پیچیدگیوں میں جانے سے گریز کیا اور یہ بھی کہا کہ اور بھی کئی افراد کی نااہلی کے معاملات اس سے منسلک ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہائیکورٹ میں کیس کے نتیجے میں ہمیں ریلیف ملے گا، اور یہ کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی کو نااہل کرے۔

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ