Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

اسد قیصر کا لاہور میں خطاب

  ‏کے پی کے میں آئی جی اور ڈی آئی جی کی وہ حیثیت نہیں ہوتی جو پنجاب میں ایک ایس ایچ او کی ہے،پنجاب کے لوگ فیصلہ کریں کہ آپ نے بھیڑ بکریوں کی...

 


‏کے پی کے میں آئی جی اور ڈی آئی جی کی وہ حیثیت نہیں ہوتی جو پنجاب میں ایک ایس ایچ او کی ہے،پنجاب کے لوگ فیصلہ کریں کہ آپ نے بھیڑ بکریوں کی طرح زندگی گزارنی ہے یا اپنا تھوڑا سا احترام کروانا ہے؟پنجاب عملاً پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے،ہم آپ کے پاس آپ کے لیے آئے ہیں،اٹھ کھڑے ہوں،خوف کے بت توڑ دیں،کب تک ایسے زندگی گزرتے رہیں گے؟کب تک ظلم سہتے رہیں گے؟؟؟اسد قیصر کا لاہور میں خطاب

‏کے پی ،سندھ اور بلوچستان میں لوگ پاکستان کے خلاف باتیں کررہے ہیں،ملک ایسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا،تحریک انصاف وحدت کی علامت ہے،ہم نے صدر کے لیے محمود خان اچکزئی کو نامزد کیا تو پنجاب کے ہمارے تمام اراکین نے متحد ہو کر انہیں ووٹ دیا،اسد قیصر

اسد قیصر کا لاہور خطاب میں انتہائی اہم نکتہ"

اسد قیصر صاحب نے کہا کہ عوام کو ایک بات سمجھنی ہوگی کہ تحریک انصاف نہیں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،جو کچھ 8 فروری کو کیا گیا ہے اس کے بعد کوئی بھی سیاستدان آپ عوام کے پاس کیوں جائے گا؟

آپ کے مسائل پر توجہ کیوں دے گا؟

آپ کی مشکلات کیوں کم کرے گا؟؟؟

اسے تو پتا ہوگا کہ میں نے کسی اور سے سیٹنگ کرکے آنا ہے تو صرف اسی سے بنا کر رکھے گا،اس لیے آپ کو اپنا مینڈیٹ واپس لینے کے لیے نکلنا ہوگا تاکہ مینڈیٹ چوروں اور تمام سیاستدانوں کو پتا ہو کہ ہم جب بھی آئیں گے عوام کے ذریعے آئیں گے،ہمیں کسی اور سے نہیں عوام سے بنا کر رکھنی چاہیے،عوام کی مشکلات کم کرنی چاہئیں،عوام کے مسائل حل کرنے چاہئیں،یہ معاملہ صرف 8 فروری کا نہیں،ہمیشہ اور ہر بار کا ہے،آج کھڑے ہو جاو اور مینڈیٹ واپس لے لو ،تاکہ عوام کے بجائے کسی اور سے ساز باز کے ذریعے جیتنے کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے


کوئی تبصرے نہیں

Hi