Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر کا ردعمل

  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر کا ردعمل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری ک...

 


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر کا ردعمل


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ملکی و غیرملکی تمام اثاثہ جات الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈیکلئیرڈ ہیں، ذوالفقار علی بدر


پوری دنیا واقف ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے جلاوطنی میں پرورش پائی، ترجمان بلاول بھٹو 


دبئی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ہمراہ جلاوطنی کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری مذکورہ املاک میں رہائش پذیر تھے، ذوالفقار علی بدر


شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دبئی کی املاک ان کی اولاد کو وراثت میں ملی، ترجمان بلاول بھٹو 


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں، ذوالفقار علی بدر


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی دبئی کی املاک کی تفصیلات پہلے سے ہی پبلک ہیں، ترجمان بلاول بھٹو 


موجودہ خبر میں کچھ نیا نہیں، نہ غیرقانونی ہے، بظاہر یہ خبر ہے اور نہ کوئی اسکینڈل، ذوالفقار علی بدر


بدنیتی پر مبنی کسی بھی کارروائی کو متعلقہ فورمز پر چیلنج کیا جائے گا، ترجمان بلاول بھٹو

کوئی تبصرے نہیں

Hi