Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے/. ساحر لدھیانوی

  کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے کے جیسے تجھکو بنایا گیا ہے میرے لیے تُو اب سے پہلے ستاروں میں بس رہی تھی کہیں تجھے زمین پہ بلایا گیا ہے ...

 



کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے
کے جیسے تجھکو بنایا گیا ہے میرے لیے
تُو اب سے پہلے ستاروں میں بس رہی تھی کہیں
تجھے زمین پہ بلایا گیا ہے میرے لیے
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے
کہ یہ بدن یہ نگاہیں میری امانت ہیں
یہ گیسوؤں کی گھنی چھاؤں ہیں میری خاطر
یہ ہونٹ اور یہ بانہیں میری امانت ہیں
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے
کہ جیسے بجتی ہیں شہنائیاں سی راہوں میں
سہاگ رات ہے گھونگھٹ اُٹھا رہا ہُوں میں
سِمٹ رہی ہے تُو شرما کے اپنی بانہوں میں
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے
کے جیسے تُو مجھے چاہے گی عمر بھر یوں ہی
کہ اُٹھے گی میرے طرف پیار کی نظر یوں ہی
میں جانتا ہُوں تو غیر ہے مگر یوں ہی
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے.
ساحر لدھیانوی




ساحر لدهیانوی میرے پسندیده شاعر تهےوه میری طرح تمام محبتوں میں ناکام تهے.
مگر شاعری میں انتہائی کامیاب تهے
خوبصورت موڑ
ساحر لدھیانوی کے جب لتا منگیشکر کے ساتھ اختلافات ہو گئے تو ساحر نے ایک نئی گلوکارہ "سدھا ملہوترہ" کی طرف بڑھانا شروع کیا۔ اسی دوران "سدھا ملہوترہ" سے ان کے عشق کی داستانیں عام ہونے لگیں اور دونوں شادی کرنے کے لئے آمادہ بھی ہو گئے۔ مگر "سدھا ملہوترہ" کے والدین اس شادی کےخلاف تھے۔ لہٰذا انہوں نے "سدھا" کی شادی کہیں دوسری جگہ طے کردی۔ "سدھا ملہوترہ" کی ضد پر ہی ساحر اس کی منگنی میں شریک ہوئے اور انہوں نے وہاں بھری محفل میں اپنی مشہور زمانہ نظم "خوبصورت موڑ (چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں)" سنائی جسے سن کر "سدھا ملہوترہ" دلہن بنی زار وقطار روتی رہی ۔
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دلنوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
یہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے
تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوئے پرائے ہیں
مرے ہمراہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں‌کے سائے ہیں
تعارف روگ ہو جائے تو اس کو بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے تکمیل تک لانا نہ ہو ممکن
اسے اک خوبصورت موڑ‌دے کر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
ساحر لدھیانوی

کوئی تبصرے نہیں

Hi