Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ کئی سال قبل

  اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ کئی سال قبل طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے جب انہوں نے میڈیکل ٹیسٹس کروائے تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں ’لم...

 



اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ کئی سال قبل طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے جب انہوں نے میڈیکل ٹیسٹس کروائے تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں ’لمفوما‘ ہوا ہے، تاہم ان کا کینسر قرآن پڑھنے اور روحانی عبادتیں کرنے سے ختم ہوگیا۔

ونیزہ احمد نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کیا اور بتایا کہ کئی سال قبل وہ بیمار ہوئی تھیں، اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھا۔

 اس وقت وہ بہت مصروف اور خوشحال زندگی گزار رہی تھیں، بیرون ممالک فیشن شوز میں شرکت کے لیے جاتی تھیں، انہیں لگتا تھا کہ وہ کبھی بیمار نہیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے ہی کسی مہینے وہ ملائیشیا، سے امریکا پھر سری لنکا سے پاکستان اور پھر بیرون ملک سفر کرنے کے دوران سر درد کا شکار ہوئیں اور کئی دن تک ان کے سر میں درد رہا جو گزرتے دنوں میں بڑھتا گیا۔

انہی دنوں ’سن‘ ٹی وی لاؤنچ ہو رہا تھا اور ان کی وہاں ملازمت ہو رہی تھی، ان کا انٹرویو ہونا تھا لیکن وہ سر درد کی وجہ سے نہیں جا سکیں تو چینل کے مالک نے انہیں فون کروایا اور پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے، جس پر انہوں نے انہیں اپنے سر درد سے متعلق بتایا۔

چینل کے مالک نے ان کے پاس ڈاکٹر جمعہ کو بھیجا، جنہوں نے ان کا ابتدائی چیک اپ کرنے کے بعد انہیں بتایا کہ انہیں ’میننجائٹس‘ یعنی گردن توڑ بخار ہے، جس کے بعد وہ علاج اور ٹیسٹس کے لیے ہسپتال گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہسپتال میں میننجائٹس کا علاج ہونے کے بعد ان کے گردن کے لمف نوڈز سوج گئے، جس کے بعد ان کے لمف نوڈز کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انہیں ’لمفوما‘ کا کینسر ہوا ہے اور اس وقت زیرو اسٹیج پر ہے۔ انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ انہیں بھی کینسر ہو سکتا ہے اور انہیں ’لمفوما‘ کا مطلب بھی سمجھ نہیں آ رہا تھا لیکن دو ہفتوں بعد بھی انہیں یہی بتایا گیا کہ انہیں کینسر ہوا ہے، جس کے بعد وہ اپنی دوست کے تحت ایک روحانی خاتون کے پاس گئیں، جنہوں نے انہیں مقدس کتاب قرآن پاک کی سورتیں اور آیات کا مطالبہ کرنے کا کہا اور دعائیں مانگتے رہنے کی ہدایت کی۔

ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ ان کا یقین ہے کہ دعاؤں اور روحانی عبادت میں طاقت ہوتی ہے کہ وہ بیماریوں اور مسائل کو ختم کریں اور ان کی بیماری بھی دعاؤں اور روحانی عبادات کی وجہ سے ختم ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا کوئی آپریشن نہیں ہوا، انہوں نے کیموتھراپی بھی نہیں کروائی اور کچھ ہی دن بعد ان کا کینسر ختم ہوگیا، آج تک وہ صحت یاب زندگی گزار رہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ