Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

اگر آپ اپنے مُردوں کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں

  اگر آپ اپنے مُردوں کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، اگر آپ اپنے آپ کو تاریخ میں زندہ رکھنا چاہتے ہیں، اگر آپ مر کر بھی امر ہونا چاہتے ہیں، تو اس ف...

 



اگر آپ اپنے مُردوں کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، اگر آپ اپنے آپ کو تاریخ میں زندہ رکھنا چاہتے ہیں، اگر آپ مر کر بھی امر ہونا چاہتے ہیں، تو اس فلمی بدمعاش کی تقلید کریں۔ یہ انڈین موویز کا مشہور اداکار ہے۔ یہ لُچے، لفنگے، بدمعاش اور غنڈوں کے روپ میں فلم کے پردے پر ظاہر ہوتا ہے۔ اس کا نام سنجے شندھی ہے۔ یہ مہاراشٹر کا رہنے والا مراٹھی اداکار ہے جو ہمیشہ ولن کے روپ میں آتا ہے۔ اس نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ جب میری ماں بیمار ہو گئی اور اس کے بچنے کا کوئی آسرا نہیں رہا، تو میں نے ماں کو کہا کہ میں کتنا ہی دولتمند، امیر، با اختیار اور طاقتور ہو جاؤں، مگر میں تجھے نہیں بچا سکتا۔ لیکن میں تیرے ساتھ رہنا بھی چاہتا ہوں۔ سنجے نے کہا پھر ایک دن میں نے ماں کو ایک ترازو کے پلڑے میں بٹھایا، دوسرے پلڑے میں دیسی درختوں کے بیج (سیڈز) رکھے اور وہ بیج میں نے مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر لگائے، کہیں ایک ہزار تو کہیں دس ہزار، کہیں پانچ ہزار درخت ہو گئے۔ اب یہ درخت بیس بیس فٹ اونچے اور پھل دار ہیں اور جب تک یہ درخت رہیں گے، ان میں پھل اور پھول ہوں گے، خوشبو ہو گی، پرندے ہوں گے، اور میں ان درختوں میں اپنی ماں کے ساتھ رہوں گا۔


کاش ! ہم بھی اپنے ماں باپ کے نام پر درخت لگائیں۔ ان کی نگہداشت کریں۔ ماحول سے آلودگی ختم کریں۔ اپنے ملک کو سر سبز بنائیں۔ مگر ہمیں تو نہ جہادِ افغانستان سے فرصت ہے، نہ سعودی عرب کی چوکیداری اور حفاظت سے فرصت ہے۔ ہمارا قومی شعور مذہبی جماعتوں اور قوم پرست تنظیموں کے ہاتھوں میں یرغمال ہے۔ ہماری معیشت نااہل حکمرانوں کے قبضے میں ہے۔

ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے، انجام گلستاں کیا ہو گا


تحریر: آصف جاوید، ٹورونٹو مورخہ 23 اکتوبر، سنہء 2025

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ