سوات مٹہ: KMU طلباء کی جدوجہد رنگ لے آئی، ریزلٹ کا مسئلہ حل سوات (سوات لائن نیوز) مٹہ میں KMU کے طلباء کی اپنے حقوق کے لیے کی گئی جدوجہد آ...
سوات مٹہ: KMU طلباء کی جدوجہد رنگ لے آئی، ریزلٹ کا مسئلہ حل
سوات (سوات لائن نیوز) مٹہ میں KMU کے طلباء کی اپنے حقوق کے لیے کی گئی جدوجہد آخرکار رنگ لے آئی۔گزشتہ دنوں KMU مٹہ کے طلباء نے بریم پل پر احتجاج کیا تھا، جس میں طلباء نے ریزلٹ میں غلطیوں کے خلاف آواز بلند کی۔
احتجاج کے دوران مذاکرات کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ اجمل خان موقع پر پہنچے اور طلباء کے صدر و کابینہ کے چند اراکین کو اسسٹنٹ کمشنر مٹہ ادریس خان کے دفتر لے گئے۔اس اجلاس میں KMU مٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان باچا بھی شریک تھے۔
طویل نشست کے بعد کامیاب مذاکرات ہوئے، جس میں 15 دن کے اندر طلباء کے ریزلٹ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر مٹہ ادریس خان نے اپنی جانب سے ایک باقاعدہ لیٹر جاری کیا، جس کی ایک کاپی طلباء کو اور دوسری KMU کے نمائندے کو فراہم کی گئی۔
آج طلباء کا مسئلہ حل ہونے پر KMU مٹہ کے طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
طلباء نے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ ادریس خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان اور KMU اسٹاف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں
Hi