Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے

  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرد...

 



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔


ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے تاحال کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے اور اس حوالے سے کچھ شرائط پی سی بی کے سامنے رکھ دی ہیں۔


اطلاعات کے مطابق رضوان نے بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کرنے کی وجوہات واضح طور پر بتائی جائیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے تمام دیگر کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے ہیں، تاہم محمد رضوان واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تاحال معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔


واضح رہے کہ پی سی بی نے 2025-26 کے لیے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی تھی جس میں محمد رضوان کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ