Page Nav

HIDE

تازہ ترین:

latest

جب سے کرکٹ دیکھ رہا ہوں آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان کی تبدیلی

  جب سے کرکٹ دیکھ رہا ہوں آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان کی تبدیلی اتنی شاندار ہوتی ہے کہ کیا کہنے، ایک کپتان بہترین کارکردگی دکھاتے دکھاتے ریٹائ...

 



جب سے کرکٹ دیکھ رہا ہوں آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان کی تبدیلی اتنی شاندار ہوتی ہے کہ کیا کہنے، ایک کپتان بہترین کارکردگی دکھاتے دکھاتے ریٹائر ہوتا ہے، نیا بندہ (جس کی گیارہ میں لازمی جگہ بنتی ہو) کپتان بنتا ہے، ٹیم کو سنبھالتا ہے اور نئی کامیابیوں کی راہ پر ڈالتا ہے- جنوبی افریقہ میں ہونے والی بال ٹیمپرنگ اور اس کے بعد تھوڑے سے میس اپ کے علاؤہ ہمیشہ سے یہی ہوتا آیا ہے- 


ایلن بارڈر سے کپتانی مارک ٹیلر کے پاس آئی تو بھی کچھ ایسا ہی تھا- ٹیلر شاندار بیٹنگ سے ٹیم کا لازمی حصہ تھا اور اس نے آسٹریلوی ٹیم کو کئی کامیابیاں دلائیں- ٹیلر کے کیرئیر کی خاص بات اس کا 334 کے سکور ذاتی سکور پر اننگ ڈیکلیئر کرنا بھی ہے جسے کچھ لوگوں نے فکسنگ سے بھی جوڑا لیکن ٹیلر کے مطابق یہ ڈان بریڈمین کو خراج تحسین تھا- اسی پشاور ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں 92 رنز بنا کر ٹیلر ایک ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں گراہم گوچ کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے- ٹیلر کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے شاندار کارکردگی پاکستان کے خلاف رہی- پاکستان کے خلاف ٹیلر کی 72 کی اوسط رہی اور چار سنچریاں بنائیں- 


ٹیلر نے پچاس ٹیسٹ میچز میں کپتانی کی جن میں سے 26 میں آسٹریلیا کو فتح اور 13 میں شکست ہوئی- ٹیلر کو بطور کپتان اپنے پہلے ٹیسٹ اور پہلی سیریز میں پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اگلی ہی سیریز ایشز سیریز تھی جہاں آسٹریلیا کی ٹیم کامیاب رہی- اس کے بعد آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا جہاں ویسٹ انڈیز کو پندرہ سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا- مارک ٹیلر آج کل چینل نائن کے ساتھ بطور کمنٹیٹر منسلک ہیں- 


#happybirthday

کوئی تبصرے نہیں

Hi

ہم سے رابطہ