ابھی چند دن قبل ایک طالب علم نے پوچھا سر آپ کی کتاب ایروپیجیٹیکا پبلش ہوئے دو ماہ ہونے کو ہیں مگر افسوس اس بات پر کہ آج تک کسی چینل اور س...
ابھی چند دن قبل ایک طالب علم نے پوچھا
سر آپ کی کتاب ایروپیجیٹیکا پبلش ہوئے دو ماہ ہونے کو ہیں مگر افسوس اس بات پر کہ آج تک کسی چینل اور سوشل میڈیا والوں نے آپ کا انٹرویو تک نہیں کیا
میں نے مسکراتے ہوئے کہا
بیٹا میں یہ کام انٹرویو وغیرہ کے لئے نہیں کیا کرتا میں یہ کام اس لئے کر رہا ہوں کہ آنے والی نسلیں یہ نہ کہے کہ ان کے پیشرو نے ان کے لئے کچھ کیا ہی نہیں
جان ملٹن کی کتاب ایروپیجیٹیکا پبلش ہو گئی یہاں تک میرا کام تھا اب یہ عوام کا کام ہے کہ میری ان ترجمہ شدہ کتب سے وہ فایدہ اٹھاتے ہیں یا نہیں میں انٹرویو کے لئے پیدا نہیں ہوا بلکہ اپنے کام کے لئے پیدا ہوا ہوں جو لوگ انٹرویو کے لئے پیدا ہوئے ہیں انہیں اپنا کام کرنا خوب آتا ہے انہیں اپنا کام کرنے دیں کس کا انٹرویو لینا ہے کس کا نہیں یہ ان کا کام ہے
جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور ہو میں اپنے حصے کا کام کرتا رہوں گا ان شاءاللہ عزوجل
اس کتاب کے بعد سر فلپ سڈنی کی شاہکار کتاب ،The Defence of Poesie کی باری ہے تب تک آپ یہ کتاب پڑھ کر خوب انجوائے کریں اور اس سے مستفید اور مستفیض ہوں
گل اکبر خان

کوئی تبصرے نہیں
Hi